ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے آرٹ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام دو روزہ Final Display & Thesis Show کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسپلے میں بیچلر آف فائن آرٹس اور بیچلر آف ڈیزائن کے طلباء و طالبات نے گرافک ڈیزائن ، ٹیکسٹائل ڈیزائن اور انٹیریر ڈیزائن میں دستکاری کے ذریعے اپنے فن اور تخلیقی سرگرمیوں کا مظاہرہ کیا۔یہ ڈسپلے فائن آرٹس کے طلباء و طالبات کی تعلیمی سرگرمیوں کا حصہ ہے جو دو دن جاری رہے گا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحسن نواز نے ڈسپلے کا معائنہ کیا اور طلباء و طالبات سے ان کے بنائے ہوئے فن پاروں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔فائنل شو میں مذکورہ تعلیمی شعبے کے بی ایس کے طلباء و طالبات نے متعلقہ فیلڈز میں اپنے پراجیکٹس کا کامیابی سے دفا ع کیا۔دو روزہ ڈسپلے میں ڈاکٹر ارجمند گیلری 6اسلام آباد، کراچی سے تعلق رکھنے والی آرٹسٹ سجل علی،ڈائریکٹر رفاہ انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد کے اکرام الحق،انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسرذیشان اور پاک آسٹریا انسٹی ٹیوٹ کے لیکچرار احسن زیب ججز کی حیثیت سے شرکت کر رہے ہیں۔
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June