مانسہرہ بیاڑ کے اڑتالیس نگ پکڑنے کا معا ملہ مانسہرہ پولیس اور محکمہ جنگلات آمنے سامنے
مانسہرہ کے تھانہ صدر پولیس ہزیرہ کے مقام سے رات کے وقت بیاڑ کی لكڑ سے بھی دو گاڑیاں پکڑ کر تھانہ صدر میں کھڑی کر دیں اور موقف دیا کہ یہ لكڑ محکمہ جنگلات کا پٹروول سکواڈ سمگل کر رہا تھا
دوسری طرف
محکمہ جنگلات کے ترجمان نے موقف دیتے ہوے کہا کہ نو جون کو محکمہ کو اطلاع ملی کہ دبن کے مقام پر بیاڑ کی قیمتی لکڑ پڑی ھے جس پر ایس ڈی ایف او لوہر ہزارہ کی ہدایت پر پیٹرول سکواڈ نے رات کے وقت کاروائی کرتے ہوے مذکورہ لکڑ ڈپو تک پہنچانے کے لیئے پرائیویٹ گاڑیوں میں لاد ی اور ٹمبر ڈپو ٹھاکرا مانسہرہ کے لیے روانہ ہوے راستے میں ہزیرہ کے مقام پر مانسہرہ صدر پولیس کے اہلکاروں نے گاڑیوں کو روکا اور اور محکمہ جنگلات کے با وردی اہلکاروں کو جیپوں سےزبردستی اتار کر لکڑ تھانہ صدر لے آئے ۔قانون کے مطابق لکڑ کا سارا ریکارڈ (ڈیمو رپورٹ) کی صورت میں موجود ھے پکڑی گئی لكڑ کا کیس ۔ تفتیش کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا اگر لکڑ کا کوئی مالک نکل آتا ھے تو جرمانا اور ضروری قانونی کاروائی کر کے لکڑ اس کے حوالے کی جائے گی دوسری صورت میں لکڑ کا آکشن کیا جاتا ھے ۔۔۔اس سارے کیس میں محکمہ جنگلات کے اہلکاروں پر لکڑ سمگلنگ کا الزام سراسر بے بنیاد ھے قانون کے مطابق غیر قانونی لكڑ پکڑ کر قریب ترین ڈپو تک پہنچا نا محکمہ جنگلات کے پٹرو لنگ سکواڈ کی ڈیوٹی ھے
محکمہ جنگلات پٹرو لنگ سکواڈ کے اهلكار اپنی ڈیوٹی کر رھے تھے
پولیس اہلکاروں نے غلط فہمی کی بنیاد پر لکڑ پکڑ کر تھانے پہنچائی اور اس بابت میڈیا کو غلط معلومات دی گئیں ۔۔