ڈی پی او مانسہرہ کا ایکشن منشیات فروشوں کے ساتھ گھٹ جوڑ کرنے والے ایک پولیس افسر سمیت پانچ اہلکاروں کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا گیا ۔۔رپورٹ ملنے پر ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی نے منشیات فروشوں کے ساتھ تعلق اور رابطے رکھنے پر 5 پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا ، اور تمام کو چارج شیٹ کر کے 7 دنوں میں جواب طلب کر لیا۔
معطل ہونے والے پولیس اہلکاروں میں ایک سب انسپکٹر ، ایک حوالدار اور 3 سپاہی شامل ہیں۔
ڈی پی او مانسہرہ نے واضح احکامات جاری کر رکھے ہیں کہ پولیس کا کوئ بھی آفسر یا جوان کسی بھی جرائم پیشہ شخص کے ساتھ رابطے میں ہو گا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائ عمل میں لائ جاۓ گی۔ واضح رھے کہ مانسہرہ میں ماضی میں بھی کئی پولیس اہلکاروں کو منشیات فروشی میں ملوث ہونے پر نوکری سے نکالا جا چکا ھے ۔