ملک بھر کی طرح مانسہرہ میں بھی افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے لئے استحکام پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا اور مرکزی چوک میں اظہار یکجہتی جلسہ کیا گیا جس میں تاجروں اور پی ڈی ایم کے رہنماؤں اور ورکروں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی اور پاک فوج کی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کی سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا.
کچھ مقرین نے پاک فوج کو اپنی ریڈ لائن قرار دیتے ہوے پی ٹی آئی پر پابندی کا بھی مطالبہ کیا اظہار یکجہتی جلسہ سے سابق وفاقی وزیر سردار یوسف سابق ڈسٹرکٹ ناظم سید غلام پی پی مانسہرہ کے صدر ملک ممتاز سید جنید قاسم حاجی ہارون ملک شکیل ملک عقیل حاجی حنیف سلیم قریشی غضنفر گل۔سابق صدر انجمن تاجران محمد چعیب سردار سبحان سفیر میاں ضیاء ۔میاں ابرار بنارس کلوروی ۔گل محمد ہزاروی ۔۔نے خطاب کیا