مانسہرہ (-) صوبہ بھر کی طرح ضلع مانسہرہ میں ہفتہ شہداۓ پولیس پوری عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔شہداء پولیس کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئیے پولیس افسران شہداۓ مانسہرہ پولیس کی قبروں پر حاضری دے کر بلند درجات کے لئیے دعائیں کرنے کے ساتھ ساتھ شہداء کے لواحقین سے ملاقات بھی کر رہے ہیں۔
اسی سلسلہ میں ایس پی ہیڈکواٹرز مانسہرہ جہانگیر خان نے انسپکٹر مبارک خان شہید کی قبر پر حاضری دی ، قاتحہ خوانی کی ، پھولوں کی چادریں چڑھائ اور لواحقین سے ملاقات کی۔پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید انسپکٹر کی قبر پر سلامی دی
ایس پی ہیڈکواٹرز مانسہرہ کا کہنا تھا کہ یوم شہداۓ پولیس کے منانے کا مقصد اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا اور ان کو یاد کرنا ہے کیونکہ یہ ہماری فورس کا اہم حصہ رہے ہیں اور انہوں نے ضلع میں امن و آمان کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قربانیاں دی ہیں شہدائے پولیس ہمارے اصل ہیروز ہیں جن کی قربانیوں کی بدولت ضلع مانسہرہ میں امن قائم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیاں سب سے زیادہ ہیں جس کا ثبوت آئی جی رینک سے لے کر کانسٹبل تک پولیس افسران کی شہادتیں ہیں۔جنہوں نے دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑی اور سب سے زیادہ شہادتیں پیش کیں۔