مانسہرہ : نیشنل ہائ وے اتھاریٹیزکے اسٹاف نے برفباری کے باعث 4ماہ اور20دن تک بند رہنے والی مانسہرہ ناران جل کھڈ روڈ کو کھولنے کے لئے گلیشئیرزاورلینڈ سلائیڈزکی صفائی کا کام شروع کردیاہے.
ترجمان این ایچ اے کے مطابق مانسہرہ ناران جل کھڈ روڈ گذشتہ سال ماہ نومبر کے آغازمیں شدید برفباری کے باعث بند ہو گئی تھی جسے کھولنے کے لئے پھلودراں کے مقام سے بھاری مشینری کے ذریعے سڑک کھولنے کے کام کا آغاز کردیاگیاہے۔
ابتدائی طورپر پھلودراں سے ناران تک 13 کلومیٹر روڈ15 اپریل تک کلئیرکردی جائیگی جبکہ بابوسر ٹاپ تک مکمل روڈ جون کے وسط تک کھول دی جائیگی۔ترجمان کے مطابق تقریباً 80 کلومیٹر طویل سڑک کی صفائی کے دوران 32 چھوٹے بڑے گلیشیئرزاور30 سلائیڈزکوکاٹ کر یامکمل ہٹایاجائیگا۔