مانسہرہ
ناران میں کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سیاحوں کی تفریح کے لئے ٹراوٹ مچھلی کے شکار پر عائد پابندی ختم کرکے سپورٹس فشنگ ایکٹویٹی کا آغاز کردیا سیاح اب دریائے کنہار میں ٹراوٹ مچھلیوں کا شکار کرکے لطف اندوز ہو سکیں گے اس سلسلہ میں کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ناران میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی کمشنر ہزارہ عامر سلطان ترین تھے تقریب میں چئیرمین کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر ایمل زمان خان ڈی جی محمد طارق خان ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر سیٹھ مطیع اللہ سیاحوں نے بھی شرکت کی اس موقع پر کمشنر ہزارہ عامر سلطان ترین نے کہا کہ دریائے کنہار میں ٹراوٹ مچھلی کی نایاب نسل کو بچانے اور تعداد میں اضافہ کے لئے کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے شکار پر پابندی عائد کی تاہم۔ اس بار سیاحوں کی تفریحی کے لئے مشروط اجازت دی گئ جس سے سیاحوں کی تفریح میں اضافہ ہوگا یقیناً کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سیاحت میں خوبصورت اضافہ ہے کیچ اینڈ ریلیز ایکٹویٹی کے تحت واپس دریا میں چھوڑی جانے والی مچھلیوں کی عمر زیادہ ہوگی اس موقع پر چیئرمین کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر ایمل زمان خان نے کہا کہ ایک پرمنٹ پر دو مچھلیاں پکڑی جاسکتی ہیں تیسری مچھلی اور چھوٹی مچھلیوں کو واپس دریا میں چھوڑا جائے گا سیاح نہ صرف اس سے بھرپور لطف اٹھائیں گے بلکہ انھیں تصاویریں نکالنے کے مزید مواقع بھی ملیں گے دنیا بھر سے انے والے سیاحوں کے لئے بہترین سرگرمی ہے انھوں نے کہا کہ مچھلی کے شکار پر پابندی کے بعد دریا کنہار میں مچھلی کی تعدادِ میں اضافہ ہوا چیئرمین کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر ایمل زمان خان نے مزید کہا کہ ٹراوٹ سیزن 2023کے اغاز کے بعد دنیا بھر سے انے والےمچھلی کے شکار کے شوقین سیاح لطف اندوز ہوں گےسیاح حسین قدرتی مناظر مزیدار کھانوں سے لطف اٹھائیں گے وہاں پر ٹراؤٹ فش کیچ ایند ریلیز کی سرگرمی کا موقع بھی ملے گا