تھانہ بٹل ، تھانہ اوگی اور تھانہ خاکی کا مشترکہ آپریشن ضلع بھر سے ٹرانسفارمر و کوائلز چوری کی وارداتوں میں ملوث 6 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔
کوائلز فروخت کرنے کی رقم 80 ہزار روپے ، اور وقوعہ میں استعمال کی جانے والی 2 گاڑیاں بھی پولیس نے قبضہ میں لے لی۔
گرفتار کیئے گئے ملزمان میں منڈہ گچھہ حال کالج دوراہا کے رہائشی آصف شاہ ولد گلزار شاہ اور شفاقت شاہ ولد گلزار شاہ ، تمبر کھولہ خاکی کا رہائشی الطاف حسین ولد راوف ، جبوڑی کا رہائشی گلنواز ولد غلام فاروق ، کالج دوراہا کا رہائشی حبیب ولد داد محمد اور ایبٹ آباد کا رہائشی ریافت خان ولد ستار خان شامل۔