ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ ظہور بابر آفریدی نے کہا ہے کہ جان ہتھیلی پر رکھ کر فرائض سرانجام دینے والے پولیس کے جوانوں کی حوصلہ افزائ میں کوئ کسر اٹھا نہیں رکھی جاۓ گی۔
یہ بات انھوں نے آج ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد میں داخل کانسٹیبل طفیل کی عیادت کرتے ہوۓ کہی۔
تفصیلات :-
گزشتہ رات 2 بجے کاروائ کرنے کی تاک میں کھڑے 2 ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش میں فائرنگ سے ذخمی ہونے والے لاری اڈہ چوکی میں تعینات کانسٹیبل طفیل کی عیادت کرنے ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد پہنچ گئے۔
ڈی پی او ظہور بابر آفریدی ہسپتال میں زیر علاج کانسٹبل طفیل سے ملے اور ان کی خیروعافیت دریافت کی۔ انھوں نے اس موقع پر موجود ڈاکٹروں سے زخمی اہلکار کو فراہم کردہ علاج معالجے کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ زخمی پولیس اہلکار سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آپ کی دلیری اور بہادری پر پوری فورس کو فخر ہے اور اِسے ساری فورس کے لیے قابل تقلید قرار دیا۔ ڈی پی او مانسہرہ ذخمی پولیس جوان کے عزیز و اقارب سے بھی ملے اور ان کو بہترین علاج اور دیکھ بھال کا یقین بھی دلایا۔content/uploads/2023/06/IMG-20230612-WA0042-300×200.jpg” alt=”” width=”300″ height=”200″ class=”alignleft size-medium wp-image-8896″ />