اسلام آباد -مانسہرہ سے تحریک انصاف کے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی اور پی ٹی آئی کی سینٹرل ایکزکٹو کمیٹی کے ممبر آفتاب شاہ عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہو گئے
خواتین کو ہراساں کرنے کے لیے میرے گھر پر دهاویٰ بولا گیا
ؑجعلی مقدمہ بنا یا گیا
پھر بھی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں ۔۔۔
اتوار کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا عسکری تنصیبات پر حملے کرنےوالے ملک کے مخلص نہیں ہیں۔کسی پر کوئی دباو نہیں ہے۔عسکری تنصیبات اور فوج پر حملوں کےجرائم کرنے والے دباو کا پروپیگنڈا کرتے ہیں۔
میرے اوپر SP دفتر کو جلانے کا الزام ہے۔میں اپنے آپ کو ریاست کے حوالے کرتا ہوں۔میں کسی تخریبی کاروائی میں شریک نہیں تھا۔
میرے سات بچے ییں میں دفتر میں موجود ہوتا ہوں مگر رات کو بغیر خواتین عملہ کے پولیس نے گھر پر دھاوا بول دیا اور اہل خانہ کو ہراساں کیا۔
آفتاب شاہ نے کہا وزیراعظم سے اپیل ہے کہ 9 مئی کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔ مگر اس کی آڑ میں میرے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
سیاست دان بند کمروں کی باتیں پریس کانفرنس میں کر رہے ہیں۔سیاست دانوں کو چاہیے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا نہ کریں.
انہوں نے کہا میں عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہوں۔مگر ان کی پالیسیوں پر تنقید کرتا رہا ہوں۔میں آج بھی پی ٹی آئی کی سنٹرل ایکزیکٹو کمیٹی کا ممبر ہوں۔ اور پارٹی سے دستبردار نہیں ہو رہا