مانسہرہ
25 اگست 2023
الیکشن کمیشن کے زہر اہتمام چراغ سے چراغ پروگرام کے تحت طلبہ و طالبات ووٹرز آگاہی مہم کے سلسلے میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مانسہرہ میں تربیتی ورکشاپ کا نعقاد کیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا کوآرڈینیشن و آوٹ ریچ سہیل احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل انکلیوژن سید عون احمد نقوی طلبہ و طالبات کو انتخابی امور، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نوجوانوں کی انتخابی عمل میں شمولیت اور آئیندہ عام انتخابات میں ووٹرز بالخصوص خواتین کے ٹرن آوٹ میں اضافہ کے لِے ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہی دی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے IFES کے تعاون سے تعلیمی اداروں میں ورکشاپس کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مانسہرہ اسحاق خان مروت ، کالج کے پرنسپل پروفیسر ریاض حسین، Civic Education Society کے Advisor اعجاز عباسی (اسسٹنٹ پروفیسر) انگلش ڈیارٹمنٹ کے اویس ہزاروی، فوکل پرسن توقیر اقبال لیکچرار حیدر نثار سواتی، IFES کی مس ثمینہ علوی ، عمنبرین اور طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
طلبہ و طالبات کو ٹاسک دیا گیا انتخابی عمل میں طلبہ و طالبات کا کردار نہایت اہمیت کی حامل ہے،
سیشن میں بتایا گیاکہ طلبہ و طالبات کو ووٹ کی اہمیت، رجسٹریشن سے متعلق آگاہی دینے کا سلسلہ تعلیمی اداروں میں جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مانسہرہ نے کہا کہ طلبہ و طالبات کو ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے ۔ انہوں نے طلبہ سے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر ٹرن آوٹ بڑھانے کے لئے جاری مہم میں ساتھ دیں، انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ اپنا شناختی کارڈ بنوا کر ووٹ رجسٹرڈ کروائیں تاکہ انتخابی عمل میں حصہ لیکر اپنا کردار ادا کرسکیں، انہوں نے بتایا کہ طلبہ و طالبات اپنی کمیونٹی میں ووٹر آگاہی مہم کے ذریعے خواتین اور بزرگوں کی مدد کرسکتے ہیں۔ ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا کوآرڈی نیشن سہیل احمد نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان انتخابات میں طلبہ و طالبات سمیت تمام محروم طبقات کی شمولیت کو بڑھانے کے لئے کاوشیں جاری رکھنے کے لئے پُر عزم ہے،
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابی عمل میں معاشرے کے تمام طبقات کی شرکت یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ سید عون احمد نقوی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر آگاہی مہم کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اور بتایا کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ وطالبات اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی آگاہی کے لئے سول سوسائٹی کے تعاون سے مہم جاری رہیگی۔
سیشن کے آغاز میں طلبہ و طالبات کی آگاہی کے لئے انتخابی عمل کے حوالہ سے پولنگ اسٹیشن بنا کر عملی مظاہرہ کیا گیا۔ جسمیں سب نے دلچسپی لی اور مختلف سوالات پوچھے۔
کالج کے پرنسپل. پروفیسر ریاض حسین نے ورکشاپ کے انعقاد پر الیکشن کمیشن کا شکریہ دا کیا، اور طلبہ پر زور دیا کہ انتخابی عمل میں ٹرن آوٹ میں اضافے کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے دئے گئے ٹاسک کو سنجیدگی سے لیکر اپنا کردار ادا کریں۔