مانسہرہ بہن کو طلاق دینے کا شاخسانہ سالے نے بہنویی اور اس کی ماں کو قتل کر دیا ملزم گرفتار
بالاکوٹ کے تھانہ کاغان کے علاقہ کمال بن سیری میں ماں اوربیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیاایس ایچ او کاغان وحید مراد کے مطابق کاغان کے علاقہ کمال بن سیری میں طلاق دینے کے تنازعہ پر ملزم صداقت ولدسائیں محمد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے 28سالہ نوجوان شعیب ربانی ولد غلام ربانی اور اس کی والدہ مسماة لیلی زوجہ غلام ربانی کو قتل کردیا۔مقتولین کراچی سے کمال سیری بن میں عزیز کی نمازہ جنازہ میں شرکت کے لئے آۓ تھے۔ملزم کو رنج تھا کہ مقتول شعیب ربانی نے اس کی بہن کو طلاق دی تھی۔مقتولین کی نعشیں ہسپتال پہنچا دی گئیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔