مانسہرہ (۔) ضلع مانسہرہ میں غیررجسٹرڈ موٹرسائیکلوں ، پھٹے سلنسرز ، فینسی نمبر پلیٹس ، پریشر ہارنز ، بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل سواروں اور کمسن رائیڈرز کےخلاف خصوصی مہم شروع ، سینکڑوں کی تعداد میں موٹرسائیکل تھانوں ، پولیس چوکیوں اور ٹریفک دفتر میں بند کردئیے گئے۔
غیررجسڑڈ موٹرسائیکلوں کو رجسٹرڈ کروانے کے لیئے محکمہ ایکسائز کے حوالے کیا جاۓ گا۔
کمسن رائیڈرز کے والدین کو تھانوں ، چوکیوں اور ٹریفک دفتر بلا کر بیان حلفی لی جاۓ گی اور انھیں پابند کیا جاۓ گا کہ وہ اپنے کم سن بچوں کو ہرگز موٹرسائیکل چلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔اگر دوبارہ انکے کمسن بچے موٹرسائیکل چلاتے پکڑے گئے تو والدین کے خلاف مقدمات درج کیئے جائیں گے۔