لاکھوں روپے کا سونا اور دیگر سامان بر آمد
تین افراد کے قتل میں نام زد پانچ ملزمان گرفتار
مانسہرہ پولیس نے تین افراد کے قتل میں نامزد پانچ ملزمان جب کہ لاکھوں روپے کی چوری میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر کے مال مسروقہ بر آمد کر لیا ڈی ایس پی ارشد خان نے ایس ایچ او تھانہ سٹی مانسہرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ لبڑ کوٹ مانسہرہ میں وکیل انور خان کے گھر بڑی چوری ہوئی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوے چار ملزمان احتشام شاہ میر ۔
سعد احمد اور عبدالمعروف کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چوری شدہ چودہ ٹولے سونا دو لاکھ نقدی ایک لیپ ٹاپ اور موبائل بر آمد کر لیا اسی طرح گنڈ ہ کسی میں قتل ہونے والے محسن کے قاتل حسرت جب کہ شا ہنواز چوک میں قتل ہونے والے دو افراد کی ایف آئی آر میں نامزد چار ملزمان عظیم ۔ابراھیم زبیرشاہ اور نثار شاہ کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا انہوں نے کہا کہ مانسہرہ کو کبھی کراچی نہیں بننے دیں گے ڈی پی او کی قیادت میں مانسہرہ کے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے مانسہرہ پولیس چوکس ھے