مانسہرہ تھانہ گڑھی حبیب اللہ کی حدود علاقہ دبن کے گرین گولڈ جنگلات تباہی کے دھانے پر پہنچ گئے. مقامی ٹمبر سمگلرز کو جعلی پرمٹوں پر جنگلات کی کٹائی کا پروانہ اونے پونے داموں جاری کئے جانے کا انکشاف. مقامی افراد کو جرم کی نشاندہی کرنے پر قتل، اغواء سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں. محکمہ فارسٹ کی کالی بھیڑوں سمیت با اثر مقامی ٹمبر مافیا سمگلرز کے خلاف متعلقہ ذمہ دار اداروں سے اعلیٰ سطعی محکمانہ و قانونی کارروائی کا پرزور عوامی مطالبہ. تفصیلات کے مطابق تھانہ گڑھی حبیب اللہ کی حدود علاقہ دبن کے معززین عمائدین علاقہ کے نمائندہ وفد نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ عرصہ دراز سے علاقہ کی خوبصورتی گرین گولڈ جنگلات کے قیمتی درختوں کی بے دریغ کٹائی کا سلسلہ عروج پر ہے. جبکہ دوسری جانب محکمہ فارسٹ کے سینئر اہلکار کی مبینہ آشیرباد سے مقامی ٹمبر سمگلر سمیت متعدد مبینہ ٹمبر سمگلرز مافیا کو قیمتی درختوں کی کٹائی کے مبینہ پرمٹ جاری کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے. مذکورہ مبینہ کرپٹ رسٹاف کی سرپرستی میں علاقہ دبن کے خوبصورت جنگلات سے قیمتی درختوں کی کٹائی کی اطلاعات پر مقامی آبادی کے فرض شناس اور محب وطن افراد کو کرپٹ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں. قیمتی درختوں کی کٹائی اور مقامی خفیہ آراء مشینوں پر کٹنگ وغیرہ کی وڈیوز و فوٹو سامنے آنے پر کھلبلی مچ گئی. جس پر محکمہ فارسٹ کے سینئر رینج آفیسر سید اسلم حسین شاہ نے فوری محکمانہ ایکشن لیتے ہوئے کرپٹ ٹمبر مافیا کے تمام پرمٹ کینسل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں. اور ساتھ ہی ثبوتوں اور شواہد کی روشنی میں محکمہ فارسٹ میں چھپی کالی بھیڑوں سمیت علاقہ دبن کے خوبصورت گرین گولڈ جنگلات تباہی کے ذمہ داران ٹمبر سمگلر مافیا اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف فوری محکمانہ و قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے. جبکہ دوسری جانب معززین عمائدین علاقہ دبن نے محکمہ فارسٹ و پولیس تھانہ گڑھی حبیب اللہ سمیت قانون نافذ کرنے والے متعلقہ ذمہ دار اداروں سے ٹمبر مافیا اور محکمہ فارسٹ میں چھپی کالی بھیڑوں کی جانب سے فرض شناس محب وطن مقامی افراد کو قومی جرم کی نشاندہی کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے کرپٹ محکمہ فارسٹ ملازم بابو مرتضیٰ اور جرائم پیشہ ٹمبر مافیا افراد بابر و دیگر کے خلاف فوری محکمانہ و قانونی تادیبی کارروائی کا پرزور عوامی مطالبہ کیا ھے. علاقہ دبن جنگلات ایشو کے حوالے سے جلد مزید انکشافات متوقع ہیں.
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June