*ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کی صدارت میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد*
میٹنگ میں ایس پی ہیڈکواٹرز سمیت ضلع کے سرکل ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران محرم الحرام کے دوران ہونے والی تمام مجالس اور چھوٹے بڑے جلوسوں کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔
ڈی پی او مانسہرہ نے تمام پولیس افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران ضلع میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لئیے تمام ممکنہ سیکیورٹی انتظامات عمل میں لائے جائیں۔
ضلع کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو سخت اور موثر بنایا جائے۔
تمام مسالک کے علماء، پبلک لیزان کونسلز کے ممبران ،امن کمیٹیوں کے افراد اور سیاسی و سماجی افراد کے ساتھ میٹنگز کا انعقاد کیا جاۓ اور سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جاۓ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام جلوسوں کے روٹس پر موجود ہوٹل،سرائے،رہائشی آبادیوں میں رہائش پذیر افراد کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے اور تمام مشکوک افراد اور ان کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔
جلوسوں کی گزر گاہوں کو بی ڈی ایس سکواڈ کے زریعے مکمل چیک کیا جائے اور جلوس و مجالس میں شرکت کرنے والے افراد کی چیکنگ کے لیے واک تھرو گیٹ بھی نصب کئے جائیں اور خواتین کی امام بارگاہوں پر لیڈی پولیس اہلکار بھی تعینات کی جائیں۔ تمام سرکل افسران پولیس جلوسوں کی سیکورٹی کی ذاتی طور پر نگرانی کریں۔