ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان سے اہل تشیع کے اکابرین و منتظمین کے وفد کی ملاقات
وفد نے نیئر عباس جعفری کی سربراہی میں ملاقات کی، قیام امن و دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال
ہزارہ پولیس قیام امن اور جرائم کے خاتمہ کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے گی، طاہر ایوب خان
)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ طاہر ایوب خان سے نیئر عباس جعفری صوبائی صدر عزاداری کونسل خیبرپختونخواہ کی سربراہی اہل تشیع کے اکابرین و منتظمین کے وفد کی ملاقات، وفد میں ضلع ہریپور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے اہل تشیع کے اکابرین ومنتظمین نے شرکت کی۔ نیئر عباس جعفری نے وفد کی جانب سے ڈی آئی جی ہزارہ کو ہزارہ آر پی اوتعیناتی پر خوش آمدید کہا، اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان کو آگاہ کیا، وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے کہا کہ ہزارہ پولیس قیام امن اور جرائم کے خاتمہ کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے گی، آمدہ محرم الحرام کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے مکمل تحفظ فراہم کرانے کی یقین دہانی کروائی۔ وفد نے ڈی آئی جی ہزارہ کا شکریہ ادا کیا اور اپنی جانب سے بھی پولیس کیساتھ ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔