ہریپور : ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر -II ہریپور کے ہمراہ درج ذیل آٹا ڈسٹریبیوشن سنٹرز / سیل پوائنٹس کا دورہ کیا-
1. سیل پوائنٹ ایلیمنٹری کالج گراؤنڈ
2. سیل پوائنٹ ڈسٹرکٹ کونسل
3. سیل پوائنٹ کانگڑہ
اس دوران آٹے کی فراہمی و دیگر سہولیات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
دوسری جانب ایوب پارک ٹی ایم اے ہریپور میں قرشی انڈسٹری حطار کے تعاون سے ضلعی انتظامیہ ہریپور کے زیر انتظام مستحقین کے لئے رمضان دستر خوان کا انعقاد کیا گیا ہے۔جو کہ پورے رمضان المبارک میں جاری رہے گا۔