ہریپور : معروف تاجر راہنما محمد سلیم اعوان آل ٹریڈرز فیڈریشن ضلع ہری پور کے صدر منتخب ہو گئے ضلع ہری پور کی ایک درجن سے زائد تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے متفقہ طور پر ان کا انتخاب کیا۔
تفصیلات کے مطابق ہری پور چیمبر آف کامرس سیکرٹریٹ میں ضلع ہری پور کی مختلف تاجر تنظیموں ہوٹل یونین، ڈیری فارمرز یونین، بیکرز اینڈ سویٹس ایسوسی ایشن، قصاب یونین، سبزی منڈی ایسوسی ایشن، ٹیلرز ایسوسی ایشن، نان بائی ایسوسی ایشن، آل ٹریڈرز ایسوسی ایشن سرائے صالح، قصاب یونین سرائے صالح، پولٹری ایسوسی ایشن، کریانہ ایسوسی ایشن، باربر ایسوسی ایشن اور آل ٹریڈرز ایسوسی ایشن جی ٹی روڈ کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں تمام تنظیموں کے نمائندوں نے ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر محمد سلیم اعوان کو آل ٹریڈرز فیڈریشن ضلع ہری پور کا صدر منتخب کر لیا.