ملتان ائیرپورٹ؛ دبئی جانے والے مسافر کے پاس احرام سے ہیروئن برآمد
ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے ملتان ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے احرام سے 2.433کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔
دبئی جانے والے مسافر رضوان حیدر نے منشیات نہایت مہارت سے کلف لگے کپڑوں،احرام، تولیے اور واسکٹوں میں چھپا رکھی تھی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مذکورہ مقدار موقع پر کپڑوں کو رگڑنے/برش کرنے سے برآمد کی گئی۔ کپڑوں میں جذب ہونے والی باقی آئس ہیروئن کو اے این ایف کیمیکل پروسیس کے ذریعے لیب میں برآمد کرے گی۔
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
۔
۔