ہریپور : ڈی ایس پی سرکل خانپور کا چوکی پنیاں کا سرپرائز وزٹ ۔
ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر نے چوکی پنییاں کا سرپرائز وزٹ کیا ۔چوکی کا ریکارڈ اور دیگر شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ انچارج چوکی پنیاں منیر خان نے حدود اور کرائم سے ڈی ایس پی سرکل خانپور کو متعلق آگاہ کیا ۔انسدادی کاروائی کے تحت بند افغان مہاجرین کی نسبت انچارج چوکی پنیاں کو ہدایات دیں۔
ڈی ایس پی سرکل خانپور نے افسران پولیس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائیں ۔منشیات فروشوں ،ہوائی فائرنگ اور دیگر عادی جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے ۔ گشتوں و سنیپ چیکنگ کے عمل کو مذید بہتر بنائیں ۔چوکی میں انے والے سائلین سے اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور انکی کمپلین پر قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائیں ۔