ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ اباد عمر طفیل کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ،
ایس ایچ او میرپور علی خان نے بانڈہ نبی میں اپنی بیوی کو قتل کرنے والے قاتل کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ،
گزشتہ روز تھانہ میرپور کی حدود بانڈہ نبی میں یاسر ولد اشرف نے گھریلو ناچاقی پر اپنی 19 سالہ بیوی کو بزریعہ فائرنگ زخمی کر دیا جو بعد از زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گئی ،
میرپور پولیس نے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم یاسر کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ، جبکہ تھانہ میرپور میں مقدمہ زیر دفعہ 302 پی پی سی درج رجسٹرڈ کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔