میڈیا پر شور کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس علی باقر نجفی کے بیٹے کے لیے ابوظہبی اور نیو یارک ائیر پورٹس پر پروٹوکول مانگنے والا مراسلہ واپس لے لیا۔
واضع رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی کے بیٹے سید محمد علی جو کہ ڈاکٹر ہیں نجی کام کے سلسلے میں امریکہ جا رہے تھے جج صاحب نے اپنے بیٹے کے اس دورے کے لیے وزارت خارجہ سے سرکاری پروٹوکول مانگا تھا
خط میں کہا گیا کہ محمد علی کو ابوظہبی میں امیگریشن کے دوران پروٹوکول دیا جائے اور بعد ازاں نیویارک کے ہوائی اڈے جان ایف کینڈی سے سفارت خانے کا عملہ پروٹوکول میں انہیں ان کی منزل تک لے جائے۔ پاکستان واپسی پر بھی اسی طرح کا پروٹوکول دہرایا جائے
میڈیا پر خبر کے بعد مراسلہ واپس لے لیا گیا