ایبٹ آباد ایک افسوس ناک اور دلخراش واقعہ پیش آیا کہ شاتم رسول نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی شان میں گستاخی کردی۔ تفصیلات کے مطابق ملعون، بدبخت شاتم رسول شخص جس کا نام شہزاد تنولی ہے نے فوارہ چوک نیازی اڈہ ایبٹ آباد میں بحث و تکرار کے دوران اللہ رب العزت اورمحسن انسانیت خاتم البیین کی شان اقدس میں نازیبا الفاظ کہہ دیئے جس پر وہاں موجود افراد مشتعل ہو گئے اور شخص کے خلاف سخت غم غصہ کا اظہار کیا۔ ان غیرت مند مسلمانوں نے اسے پکڑ کر کینٹ تھانہ ایبٹ آباد لے گئے جہاں اس پر گواہان کی محیط میں 295C کاپرچہ درج کیا گیا۔ آئین پاکستان میں توہین رسالت کایہ قانون موجود ہے۔ اس قانون پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے اس طرح کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحفظ ختم نبوت یوتھ فورس ضلع مانسہرہ کے امیر محمد عابد لغمانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انھوں نےمزید کہاکہ 295C کی رو سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی توہین اشارتاً کناعۃً کرنا یا مسجد کی بے حرمتی کرنا یا اسلامی شعائر کی توہین کرنے کی سزا صرف اور صرف سزائے موت ہے لہٰذا ہمارا مطالبہ ہے کہ اس ملعون شخص کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ رہتی دنیا تک عبرت کا نشان بنارہے ۔
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June