مانسہرہ سانڈے سر کے مقام پر بےقابو موٹر سائیکل حادثہ میں 22 سالہ نوجوان جاں، تفصیلات کے مطابق مانسہرہ یونیورسٹی سے واپس آنے والا تقریبآ 22 سالہ نوجوان شہریار خان سواتی ولد شہزادہ خان ساکنہ سانڈے سر موٹر سائیکل کے زریعے گھر آتے ہوئے سانڈے سر ہی کے مقام پر موٹر سائکل بے قابو ہونے کی وجہ سے سڑک پر گر گیا جس کی وجہ سے شہریار خان شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 مانسہرہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ضروری طبی امداد دینے بعد فوری کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا مگر شہر یار خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی جان بحق ہو گیا جس کی موت کی تصدیق ہسپتال میں ڈاکٹر نے کر دی ۔