ہریپور : نو تعینات ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر محمد سجاد کی افسران پولیس سے میٹنگ۔ میٹنگ میں ایس ایچ او تھانہ سٹی و تھانہ سرائے صالح ،انچارج چوکیات و دیگر افسران نے شرکت کی ۔
ڈی ایس پی ہیڈکواٹر نے افسران پولیس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے جرائم پیشہ عناصر بلخصوص منشیات فروشوں ،غیر قانونی اسلحہ اور نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی جائیں ۔ گشتوں و سنپ چیکنگ کے عمل کو مذید فعال بنائیں ۔