معروف بزنس مین وحید احمد خان تنولی کو ھزارہ قومی محاذ صوبہ پنجاب کا صدر نامزد کر دیا گیا ۔ ہزارے وال قوم پرست رہناؤں کو یکجا کر کے منظم جدوجہد کا آغاز کیا جائے گا ۔ وحید تنولی ہزارہ سٹوڈنٹ فیڈریشن کے مرکزی صدر اور ہزارہ قومی محاذ پاکستان صوبہ سندھ کی صدارت کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں ۔ وحید تنولی نے صوبہ سندھ میں ہزارہ قومی محاذ پاکستان کو بھرپور انداز میں منظم کیا اور اب ہزارہ قومی محاذ پاکستان کے مرکزی چیئرمین قاضی محمد اظہر ایڈوکیٹ نے موصوف کو صوبہ پنجاب کا صدر نامزد کر دیا اور جلد از جلد صوبائی کونسل اور صوبائی کابینہ مکمل کرنے کو ہدایت جاری کر دی ۔ وحید تنولی نے اس موقع کہا کہ قائد ہزارہ آصف ملک کا سپاہی ہوں اور مرکزی قائدین کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور اللہ سے امید ہے کراچی کی طرح صوبہ پنجاب بالخصوص لاہور کے ہزارے والوں کو متحد اور منظم کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ صوبہ ہزارہ کے حصول اور شناخت حقوق اور تحفظ کی کوشش کرتے رہیں گے ۔ پنجاب میں رہنے والے ہزارے والوں کو ہزارہ قومی محاذ پاکستان میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں۔
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June