ون ویلنگ کرتے ہوے چھ نوجوان زخمی ، ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق مانسہرہ شہر اور مضافات میں منچلے نوجوان موٹر سائیکل کے ساتھ زندگی کا رقص کھیل رہے ہیں ۔
افطاری کے بعد موٹر سائیکل ریس اور ون ویلنگ کے حادثات میں روز بروز اضافہ ہونے لگا اس طرح بفہ بازار میں دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے موٹر سائیکل ٹکرانے کے نتیجے میں 6 نوجوان زخمی ہوئے مقامی لوگوں نے ان کو بفہ ہسپتال منتقل کیا جہاں سے زخمیوں کو ریسکیو میڈیکل ٹیم نے کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو 1122 کے عملہ نے فوری زخمیوِں کو فسٹ ایڈ مدد پہنچای۔