گاڑی بریک فیل ہونے سے دکان میں گھس کر ایک شخص کی زندگی لے ڈوبی جبکہ چار کو زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد مسلم آباد چوکی کے نزدیک ٹرک کی بریک فیل ہونے کے باعث دکان میں گھس گیا۔ ابتدای اطلاعات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق جبکہ چار زخمی ہو گئے۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔