پشاور کے علاقے گلبرگ میں پی ٹی وی کیمرہ مین کے قتل میں سگی بیٹی بھی ملوث نکلی، دونوں بیٹی اور داماد نے پیسوں کی لالچ میں اسے خنجر سے پہ درپہ وارکرکے قتل کیاتاہم وہ لاک اپ بھی نہ کھول سکے جس کیلئے والد کو قتل کیا ،واردات کے بعددونوں نے بہانہ بنایاکہ وقوعہ کے وقت وہ اسلام آباد میں تھے تاہم موبائل ڈیٹا سے انکی موجودگی پشاور میں ہوئی۔اسی طرح فیس بک پر تاجر کو لوٹنے والے میاں بیوی کو بھی میڈیا کے سامنے پیش کردیاگیا ہے ،گزشتہ روزتھانہ گلبرگ میں پریس کانفرنس کے دوران ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے بتایا کہ النورسٹریٹ میں پی ٹی وی کیمرہ مین واجد حسین ولد حمیدحسین کے قتل کیس میں اسکی بیٹی مسماة(ا)اوردامادمحمد جنیدولد محمد فیض کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔انہوں نے بتایاکہ مقتول گھر میں اکیلا تھا جبکہ اسکے دو بیٹے اسلام آباد میں تھے جب یہ واقعہ پیش آیاجبکہ مقتول کے بیٹے دانش کی مدعیت میں نامعلوم افرادکیخلاف مقدمہ درج کیاگیا۔واقعہ کے بعد مقتول کے رشتہ داروں کو بھی شامل تفتیش کیاگیا اس دوران دونوں میاں بیوی نے بیان دیا کہ وقوعہ کے روزوہ اسلام آباد میں تھے تاہم جب مقتول اور ملزمان کے سی ڈی آر اور موبائل ڈیٹا پر کام کیاگیا تووقوعہ کے روز ملزمان کا موبائل سم پشاور میں ٹریس ہورہا تھاجس پر انہیں شک ہوا ،بعد میں گرفتاری پر دونوں نے حقائق سے پردہ اٹھایا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمہ کاشوہرمحمد جنید اسلام آباد میں مستری ہے ، دونوں میاں بیوی مقتول کی جائیدادورقم ہتھیانہ چاہتے تھے ۔وقوعہ کے روز باپ کواکیلے پاکر دونوں میاں بیوی نے اسے خنجرکے پہ درپہ وارکرکے قتل کیا۔ملزمہ نے پولیس کو بیان دیا کہ اس کا والد بینک میں رقم رکھنے کی بجائے گھر میں پیسے رکھتا تھا لہذا انہوں نے یہ منصوبہ بندی کی تاہم قتل واردات کے بعد وہ لاک اپ نہ کھل سکے جس میں رقم موجود تھی۔ پولیس نے ملزمان سے مذکورہ خنجر بھی برآمد کرلیا۔ ایس پی کینٹ نے بتایا کہ فیس بک پر لوگوںسے دوستی بنا کر انہیں لوٹنے والے گینگ کو بھی گرفتار کرلیا گیاجن کیخلاف تاجر معظم فواد ولد اورنگزیب سکنہ ورسک روڈ نے تھانہ پشتہ خرہ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ ایک ماہ قبل اسکی فیس بک کے ذریعے ملزم (ث) ثناءنامی لڑکی سے دوستی قائم ہوئی اوراسے وٹس ایپ کے ذریعے کال کرکے باڑہ گیٹ بلایاگیا تووہاں اس نے 2افرادکی مدد سے اسے پکڑ کر باندھ دیااوربعد میں رہائی کے بدلے 30لاکھ روپے کا مطالبہ کیاجو وہ اس نے اپنے دوست کی مدد سے ادا کیے ۔ایس پی کینٹ نے بتایاکہ خاتون ملزمہ کو شوہر عامر سمیت گرفتار کر لیاگیاجن کا تعلق مردان سے ہے ،ملزمان سے تاوان کےلئے وصول کی جانے والی رقم ،دو عدد موبائل فونز اورموٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June