پشاور کے تاریخی اور تفریحی مقام گورگٹھڑی پارک میں خواتین کو ہراساں کرنے والے اوباش نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم کا تعلق اندرون شہر کے علاقہ یکہ توت زرگر آباد سے ہے جس نے گورگھٹڑی پارک میں خاتون کو حراسا کرکے بے جا تنگ کرنے کی کوشش کی، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی نگرانی اور گرفتاری کیلیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے
تفصیلات کے مطابق مسماۃ (آ) زوجہ علی اصغر ساکنہ گنج بازار نے تھانہ کوتوالی پولیس کو فیملی پارک میں بشیر نامی اوباش کی طرف سے ہراساں کرنے کی رپورٹ کی جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی
ایس ایچ او تھانہ کوتوالی نور حیدر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملوث ملزم بشیر سکنہ زرگر اباد کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے جس سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے
*ایس پی سٹی عبدالسلام خالد* نے گورگھٹڑی فیملی پارک سمیت چچا یونس پارک اور دیگر تفریحی مقامات کے اطراف میں موجود اوباش اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی ہے تاکہ پارک آنے والی خواتین اور دیگر افراد کو پرامن ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے