پاکستان میں بجلی کے بلوں کے معاملے پر وزیرِاعظم ہاؤس میں اتوار کو اجلاس طلب
اجلاس میں وزارتِ بجلی اور تقسیم کار کمپنیوں سے بریفنگ لی جائے گی اور صارفین کو ریلیف دینے سے متعلق مشاورت ہوگی: نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ
ملک بھر میں بجلی کے زائد بلوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور کئی شہروں میں لوگ بجلی کمپنیوں کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔