پشاورمیں دن دیہاڑے یوم آزادی پر صحافی کو لوٹ لیا گیا۔
افغان ٹی وی کے نمائندہ نعمان اخونزادہ یوم آزادی پروگرام ریکارڈ کرنے سے واپس آرہا تھا۔ کہ رہزنوں نے قیمتی موبائل فون اور پرس سے محروم کردیا۔ صحافی برادری نے دن دیہاڑے صحافی کو اس طرح لوٹنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کے اعلی حکام سے مسروقہ سامان واپس دلوانے کی اپیل کی۔ انہوں نےاعلی حکام سے استدعا کی کہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔