مانسہرہ, تناول، پھلڑہ () تھانہ پھلڑہ کی حدود میں چور بے قابو، چوری ڈکیتی کی پے درپے وارداتیں، پھلڑہ پولیس جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے میں ناکام.
28 رمضان کی شب تھانہ پھلڑہ کی حدود گاؤں گڑوال کے رہائشی ارشد ولد یعقوب کے گھر سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ مالیت کی بھینس نا معلوم چور لے اڑے، اسی طرح گاؤں میں پانی کی موٹریں اور مسجد کی بیٹریاں چوری ہونے کی وارداتیں بھی ہوئیں لیکن پولیس تا حال کوئی بھی چور گرفتار کرنے میں ناکام ہے. ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود بھینس کا سراغ نہ لگ سکا.
زرائع کے مطابق گاؤں گڑوال سمیت ملحقہ دیہاتوں میں چوروں نے نا صرف عوام کے ناک میں دم کر رکھا ہے بلکہ حکومتی رٹ کو سر عام چیلنج کر رہے ہیں. چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے اہل علاقہ عدم تحفظ کا شکار ہونے کیساتھ ساتھ پولیس کی کارکردگی سے انتہائی مایوس ہیں.
اہل علاقہ نے DPO آفس مانسہرہ کے سامنے احتجاج مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کر لیا.
گڑوال کے ارشد نامی شخص کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی بھینس 28 رمضان کی شب چوری ہوئی جو تاحال برآمد نہیں ہوئی، زرائع نے بتایا کہ مزکورہ شخص جسمانی طور پر مجزوب ہے اور مال مویشی رکھ کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہے، اس سے قبل بھی اس کی ایک عدد بھینس اور دو بکرے چوری ہوئے جو آج تک برآمد نہیں ہو سکے.
غریب شخص کا واحد زریعہ آمدن بھینس تھی جس سے وہ اپنے بچوں کا پیٹ پالتا تھا، بھینس چوری ہونے کے بعد وہ شدید زہنی ازیت کا شکار ہے اور اپنے بچوں کی روزی روٹی کیلئے پریشان ہے.
ارشد نےDSP سرکل اوگی، DPO مانسہرہ، DIG ہزارہ اور IG خیبر پختونخواہ سے مطالبہ کیا ہے کہ میں ایک غریب اور مجزوب شخص ہوں، مال مویشی رکھ کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہوں، میری ایک ہی بھینس تھی جو چوری ہو گئی.
پولیس کے اعلیٰ حکام میری بھینس کی برآمدگی میں اپنا کردار ادا کریں وگرنہ میں خودکشی کرنے پر مجبور ہو جاؤں گا.