پولیس نے پکڑا عدالت نے چھوڑا پولیس نے پھر پکڑ لیا

۔منشیات بیچتا تھا پولیس نے پکڑا ۔عدالت نے چھوڑ دیا پھر بیچنے لگا پولیس نے پھر پکڑ لیا ۔۔۔۔۔
مانسہرہ کے تھانہ شنکیاریپولیس نے ڈھوڈیال کا رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش ضمانت پر رہاہونے کے بعد دوبارہ مکروہ دھندہ کرتے ہوۓ رنگے ہاتھوں گرفتار۔

ملزم وسیم سراج ولد محمد سراج آئس اور ہیروئین سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار ، ملزم سے آدھا کلو سے زائد آئس اور آدھا کلو ہیروئین برآمد

ملزم کو چند روز پہلے منشیات فروخت کرتے ہوۓ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا اور جیل بھیجا گیا تھا تاہم ضمانت پر رہا ہوتے ہی ملزم نے دوبارہ مکروہ دھندہ شروع کر دیا تھا۔

شنکیاری پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں