سروے میں مانسہرہ شہر کے عوام نے حکومت کی طرف سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کو خوش آئیند قرار دیتے ہوے کہا ھے کہ جب پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ھے تو فوری طور پر پبلك ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھا دیئے جاتے ہیں اور کسی نوٹیفکیشن کا انتظار بھی نہیں کیا جاتا ۔۔مانسہرہ میں پبلك ٹرانسپورٹ کے کرائے بہت زیادہ ہیں ۔فوری طور پر کمی کر کے حکومتی ریلیف عوام تک پہنچایا جائے
اس سلسلے میں ذمہ دار اتھارٹیز کا کہنا ھے آر ٹی اے پٹرولیم مصنوعات میں کمی بیشی کا جائزہ لے کر کرائے طے کرتی ھے
اور یہ عمل مستقل بنیادوں پر جاری رہتا ھے
ٹریفک پولیس کا کہنا ھے کہ زائد کرائہ لینے والوں کو شکایت پر فوری کاروائی کی جاتی ھے