ایبٹ آباد)پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے اور بھاری بجلی سوئی گیس بلوں کے خلاف مرکزی مسلم لیگ نے احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی ۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے ختم نبوت چوک آباد سے پریس کلب کے بائر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔جس میں حکومت پاکستان سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان سڑک پر نکل آئے۔احتجاجی مظاہرہ سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ ہزارہ ڈویژن کے صدر حافظ عبد الغفار منصور،ضلع ایبٹ آباد کے صدرمحمد مرتضی ہزاروی ،سردار سجاد احمد خان رہنما پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے خطاب کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جن میں حکومت مخالف اور مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ مقررین نے حکومتی فیصلے کی پرزور مزمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا حالیہ فیصلہ واپس لے۔
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June