پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، کراچی میں لینڈنگ

کراچی: پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا ، جس کی وجہ سے طیارے کو کراچی ائرپورٹ پر لینڈنگ کروائی گئی۔

کوئٹہ کے لیے قومی ائرلائن کی پرواز کو اُڑان کے فوری بعد کراچی واپس اُتار لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔ اُڑان کے پانچ منٹ بعد پائلٹ نے ٹریفک کنٹرول کو براڈ اسٹرائیک کی اطلاع دی۔
اُڑان بھرنے کے 17 منٹ بعد پرواز 9 بجے کراچی ائرپورٹ پر واپس لینڈ کر گئی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق ائربس اے 320 طیارہ بہ حفاظت لینڈ کرگیا۔ طیارے کو ہینگر کرکے اس کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں