ایبٹ آباد)پاکستان پیپلز پارٹی ایبٹ آباد کا اجلاس، مہمان خصوصی ڈویژنل صدر ملک فاروق تنولی جبکہ صدارت ضلعی صدر افتخار خان ایڈووکیٹ نے کی،تمام ذیلی ونگز نے بھرپور شرکت کی،نئے لوگوں کی شمولیت، سید سلیم شاہ کی جانب سے استقبالیہ،تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ایبٹ آبادکا اہم اجلاس زیر صدارت قائم مقام ضلعی صدرافتخار خان ایڈووکیٹ پیپلز سیکرٹریٹ ایبٹ آباد میں منعقد کیا گیا، ڈویژنل صدر ملک فاروق تنولی نے خصوصی شرکت کی، اجلاس میں سیاسی و پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آمدہ انتخابات کے حوالے سے بھی امور زیر بحث رہے، اجلاس میں لیبر بیورو، یوتھ ونگ، پی ایس ایف سمیت دیگر تمام ذیلی تنظیموں کے نمائندہ افراد نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک خاندان کی مانند ہے جس میں تمام کارکنان اور عہدیداران ایک جیسی اہمیت کے حامل ہیں عہدے ذمہ داریوں کے تعین کے لئے دئے جاتے ہیں تاہم کارکنان کی رائے کو ہمیشہ مقدم رکھا جاتا ہے۔ پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکنان و عہدیداران پارٹی کا سرمایہ ہیں ان کا اپنا ایک مقام اور احترام ہے تاہم نئے شامل ہونے والوں کو بھی جائز مقام اور عزت و احترام دیا جائے گا، مقررین نے اس امر کا بھی اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنان نے ہر دور میں ظلم و جبر برداشت کیا لیکن کبھی کسی بھی موقع پر نظریہ بھٹو سے انحراف نہیں کیا، انشاء اللہ آمدہ انتخابات میں پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی اور بہترین جمہوری اقدار کے باعث نمایاں کامیابی سے ہمکنارہوگی، تمام کارکنان و عہدیداران مربوط و منظم ہو کر نظریہ بھٹو کو گھر گھر پہنچانے کا عزم کریں اور پارٹی کی جانب سے امیدواروں کی کامیابی کے لئے اپنی تمام توانائیاں صرف کریں، اجلاس میں دیگر پارٹیوں کو خیر آباد کہہ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں ناز الہٰی ایڈووکیٹ، قاسم گوہر ایڈووکیٹ، ملک ادریس اعوان ایڈووکیٹ، شجاعت علی خان ایڈووکیٹ کو ڈویژنل صدر و دیگر عہدیداران نے پارٹی مفلر پہنا کر خوش آمدید کہا اور مبارک باد پیش کی، شرکاء اجلاس کے اعزاز میں سینئر پارٹی رہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سید سلیم شاہ کی جانب سے شاندار و پر تکلف استقبالیہ کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔
#PPP_KP
Bilawal Bhutto Zardari Aseefa Bhutto Zardari Pakistan Peoples Party – PPP Pakistan Peoples Party – PPP Pakistan Peoples Party – Khyber Pakhtunkhwa