مانسہرہ تھانہ سٹی کی حدود پنجاب چوک سے گاڑی میں سے 3روز قبل 7لاکھ روپے کی رقم چوری کرنے والے نامعلوم ملزم تاج نبی ولد ہیبت خان قوم کوہستانی سکنہ خاکی کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا گیا،ملزم سے رقم مبلغ 3لاکھ 49ہزار 500روپے کیش ریکور کیئے گئے۔جبکہ دوران تفشیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے چوری کے پیسوں میں سے 150,000روپے کی منشیات بدنام زمانہ منشیات فروش نیاز محمد ولد تاج محمد سکنہ لبڑکوٹ سے خریدی ہے۔جس پر پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش کے گھر چھاپہ زنی کرکے ملزم نیاز محمد ولد تاج محمد کو گرفتار کرکے ناصرف منشیات فروشی کی رقم میں سے 145,000برآمد کرلیئے بلکہ منشیات فروش سے 03کلو چرس اور آدھا کلو ہیروئین برآمد کرکے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔
ایک اور دوسری کاروائی کے دوران تھانہ سٹی پولیس ن مانسہرہ نے منشیات فروش محمد اقبال ولد شاہ عالم سکنہ پٹن حال لاری اڈہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 2کلو 50گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔