ڈاکٹرز نے گرفتاری سے بچنے کےلیے مقامی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی ۔ تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کنگ عبداللہ ہسپتال ڈاکٹرز پر درج ایف آئی آر پر محکمہ صحت کے جملہ کیڈرز میں شدید اشتعال، نامزد ڈاکٹرز نے مقامی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کروالی. ڈی پی او سے اہم ملاقات. غیر جانبدارانہ انکوائری اور مکمل قانونی تعاون کی یقین دھانی پر ہڑتال اور احتجاج موخر کردیا گیا. آئندہ تاریخ پیشی 15 اپریل مقرر. تفصیلات کے مطابق کنگ عبداللہ ہسپتال کمانسہرہ کے ڈاکٹر عنصر، ڈاکٹر سیف، ڈاکٹر توقیر شاہ سمیت ایک خاتون ڈاکٹر پر بھیرکنڈ کے رہائشی محمد آصف کی طرف سے والدہ کے علاج معالجہ میں مبینہ غفلت کے الزام میں والدہ کی وفات کے الزام میں 22/ A کے تحت درج . ایف آئی آر میں نامزد ڈاکٹرز نے مقامی عدالت سے بی بی اے کروالی. اس موقع پر جملہ ڈاکٹرز نے احتجاجی ہڑتال کرتے ہوئے ڈی پی او مانسہرہ سے ملاقات کی اور صورتحال سے آگاہ کیا. جس پر ڈی پی او نے واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی.
جس پر ڈاکٹرز نے ہڑتال خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ معزز عدلیہ اور ضلعی انتظامیہ اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے ہسپتال میں ڈاکٹرز کے قانونی تحفظ فراہمی اور عوام اور ڈاکٹرز کے مابین پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کے دورکرنے اور ازالہ و انصاف فراہمی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے. مذکورہ درج شدہ مقدمہ میں آئندہ تاریخ پیشی 15 اپریل مقرر ہے.