ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کی ہدایات پر ضلع مانسہرہ کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کے لیئے ضلع بھر میں منشیات ڈیلروں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران منشیات ڈیلروں کے ٹھکانوں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری، آپریشن کے دوران صرف ایک ہی ہفتہ میں مانسہرہ پولیس نے تمام تھانہ جات کی حدود میں آپریشن کرتے27مقدمات درج کرکے نامی گرامی منشیات ڈیلروں کو نہ صرف گرفتار کیا بلکہ انکے قبضہ سے 30کلو چرس،3کلو ہیروئین،2کلو آئس اور شراب برآمد کی۔
ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا ہے کہ منشیات کے خاتمے کے لیئے تمام پولیس افسران و جوانوں کو سپیشل ٹاسک دیا گیا ہے۔منشیات فروش معاشرے کے لیئے ناسور ہیں جن کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری رہے گا۔
ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی نے ضلع کی عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نوجوان نسل کو موت کے میں دھکیلنے والے موت کے سوداگروں کے لیئے ضلع میں کوئی جگہ نہیں ہے۔منشیات سے پاک ضلع کے لیئے مانسہرہ پولیس کے دست و بازو بن جائیں۔ اور اپنے علاقے میں موجود منشیات ڈیلروں کی اطلاع متعلقہ پولیس سٹیشن یا ڈی پی او مانسہرہ کے کمپلینٹ نمبر 8500313۔0305 پردیں آپ کی مصدقہ اطلاع پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔