مانسہرہ
ناران میں کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کاروائی شروع کردی ۔گزشتہ روز کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل طارق خان کی حصوصی ہدایات پر سیزن کے دوران ہوٹلز مالکان سے ٹیکس کولیکشن کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے گزشتہ روز کے ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر آمین الحسن آور شیراز خان نے مختلف مہم کے دوران کئی ہوٹلز مالکان سے ٹیکس وصول کئے آور کئ نادہندگان کو نوٹس جاری کئے جھیل روڈ پر واقع ہوٹل ڈیپ فاریسٹ کاٹیج کے مالک طائرِ کو متعدد بار نوٹیسیز جارئ کرنے کے باوجود ٹیکس جمع نہ کرانے کی پاداش میں ہوٹل کو سیل کر دیاگیا