ہری پور: کتب واپس نہ کرنے پر طالبہ کا رزلٹ روک لیا گیا.
یہ تصویر شبیر احمد کی ہے جو ورکرز ویلفئیر بورڈ کے زیر انتظام قائم ورکنگ فوک گرائمر سکول میل 1 ہری پور میں ملازم ہے جس کی بیٹی ساتھ ہی واقع ورکنگ فوک گرائمر سکول فیمیل 1 ہری پور کی چھٹی کلاس سے ساتویں میں پروموٹ ہوئی.
مگر اسے سکول سپرنٹنڈنٹ نے محض اس وجہ سے سالانہ نتیجے والے دن رزلٹ کارڈ جاری نہ کر کے رلا دیا کہ اس نے چھٹی کلاس کی کتب واپس نہیں کیں جب کہ شبیر کا کہنا ہے کہ قریبا سکول کی نصف طالبات نے کتب جمع نہیں کروائیں جنھیں پرنسپل نے کلاس ٹیچرز کی ذمہ داری پر دو دن بعد کتب جمع کروانے کی شرط پر رزلٹ کارڈ جاری کروائے.
اور مجھے بھی کہا کہ آپ سپرنٹنڈنٹ کو درخواست دیں کہ دو دن بعد جمع کروا دیں گے مگر اس کے باوجود سپرنٹنڈنٹ کا کورا جواب تھا کہ میں رزلٹ کارڈ جاری نہیں کروں گا جس سے میری بیٹی بھی رزلٹ والے دن آنکھوں میں آنسو لیے گھر واپس آئی اور ہم والدین بھی سخت ذہنی اذیت سے دوچار ہوئے.
انھوں نے مطالبہ کیا کہ اعلی حکام اس افسوسناک صورتحال کا نوٹس لیں.