کراچی الیکشن میں شکست
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کل پورے ملک میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کرد یا ہے۔
جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف کے مطابق یوم سیاہ میئر کراچی کے انتخاب میں پولیس گردی کے خلاف منایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کراچی میں پولیس کے ذریعے اکثریت کو اقلیت بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، کراچی میں دھاندلی نے قومی انتخابات کی شفافیت پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔
ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس جمعہ کی صبح منصورہ میں شروع ہوگا۔
علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈھٹائی اور دلیری سے کراچی کے مینڈیٹ پرڈاکہ ڈالا گیا، کراچی کے لوگ کرپشن سے پاک نظام چاہتے ہیں، ہم پورے عمل کو مسترد کرتے ہیں۔
انہوں ںے کہا اگر آپ نمبرز پر جیتتے تو ہم مبارکباد دیتے، ایک پارٹی کو فائدہ پہنچانے والی حلقہ بندیاں تھیں، اس میئر شپ کو قبول نہیں کیا جائے گا، جمہوریت پر شب خون مار کرآج مرضی کا نتیجہ حاصل کیا گیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے جمہوریت پر شب خون ماراگیا، ہر چیز سامنے ہے، الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا، کراچی کے لوگ ڈولپمنٹ کیلئے ترسے ہوئے ہیں، ہمارے 31 ارکان کو اغوا کیا گیا اور خریدا گیا، ایک ایک ووٹ کی حفاظت اپنا حق سمجھتا ہوں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے واضح طور پر کہا ہماری لڑائی پیپلز پارٹی یا مرتضیٰ وہاب سے نہیں ، اس ڈاکے اور چوری سے ہے، کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی کا ساتھ دیا