تھانہ اوگی (-) 2 یوم قبل 28/29 سالہ عبدلسلام نامی نوجوان کو ٹھاکرہ شنگری کے مقام پر لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے قتل کرنے والے مقدمہ میں نامزد تینوں ملزمان گرفتار ۔
مقتول کے والد نے پولیس کو رپورٹ کی کہ اویس اور شعیب ولد عبدالرزاق نے مقتول عبدلسلام کو گھر سے بلایا اور کچھ دیر بعد فائرنگ کی آواز آئ۔فائرنگ کی آواز سن کر میں باہر آیا تودیکھا کہ میرا بیٹا خون میں لت پت زمین پر پڑا ہوا ہے اور اس کے پاس اویس ،شعیب ولد عبدالرزاق اور زبیر ولدنزیر کھڑے تھے جو مجھے دیکھتے ہی موقع سے بھاگ گئے۔
اوگی پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی اور ملزمان کی گرفتاری کے لئیے چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا۔اور صرف 2 دنوں کے اندر تمام نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔