ڈسٹرکٹ پولیس سربراہ محمد خالد خان کا رات گئے انٹری پواٹنٹ اپر کوہستان زیدکھاڑ چیک پوسٹ و دیگر چوکیات کااچانک دورہ،
ڈی پی او محمد خالد خان نے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے رات گئے سرکل داسو کے مختلف ایریاز اور چوکیات کا وزٹ کیا، پولیس آفسران اہلکاروں سے ملاقات کی آمدہ تھریٹس کے حوالے سے آگاہی دی اور انہیں سیکیورٹی ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتنے کی سختی سے ہدایت جاری کی۔انہوں نےپولیس آفسران اور اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ دوران ڈیوٹی چوکس اور الرٹ رہتے ہوئے مشکوک گاڑیوں اورجرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھیں۔اس موقع پر ڈی پی او نے ڈیوٹی پرموجود پولیس اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ پہننے کے احکامات بھی جاری کیے۔
اپر کوہستان کے تمام تھانہ جات کی حدود میں گزشتہ شب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد خالد خان کی ہدایت، ڈی ایس پیز کی نگرانی میں سخت ناکہ بندیاں قایم کی گئ