اپر کوہستان_ انسپکٹر جنرل اف پولیس خیبرپختونخواہ اختر حیات خان، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ طاہر ایوب خان کے ویژن کے مطابق منشیات کے خاتمے کیلے بھنگ کی کاشت کے خلاف کریک ڈاون، تحصیل کندیا کے دور دراز علاقہ جات میں کاشت کی گئ تقریبا 600 کنال اراضی پر مشتمل بھنگ کی کاشت تلف کر دی گئ،
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد خالد خان کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر راجہ خان نے ہمراہ ایس ایچ او کرنگ گوہر وکیل خان، انچارچ ٹوٹی چوکی سب انسپکٹر شہزادہ میر، ایلیٹ فورس کے جوانوں اور پولیس ٹیم کے ہمراہ کندیا کے دور دراز علاقہ جات کنوی، تھوٹکو، زاردار، میدان، سمی درہ اور دوں بانڈی میں کاشت کی گئ تقریبا 600 کنال اراضی پر مشتمل بھنگ کی کاشت تلف کیا
تحصیل کندیا اپر کوہستان کی وسیع اور دلکش ترین وادیوں میں سے ایک ہے، جس کی باونڈریز کالام سوات اور گلگت بلتستان سے ملتی ہیں آپریشن گزشتہ 06 دنوں سے ڈی ایس پی راجہ خان کی نگرانی میں جاری رہا اس دوران پولیس نے دشوار گزار اور پیدل پہاڑی راستے طے کرکے مختلف علاقوں میں وسیع رقبہ پر کاشت کی گئ تقریبا 600 کنال اراضی پر مشتمل بڑی مقدار میں بھنگ کی کاشت۔کی گئ فصل تلف کردیا.
ڈائریکٹر زارعت و ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان عرفان اللہ محسود کی خصوصی تعاون سے آپریشن اختتام پزیر ہوا جن کی خصوصی ہدایت پر محکمہ زراعت کے ملازمین نے بھی شرکت کی اور بھنگ کے مکمل خاتمے کیلے سپرے کا استعمال بھی کیا گیا۔
علاقائی مشران اور عوامالناس نے آپریشن میں خصوصی تعاون کیا اور منشیات کے خاتمے کیلے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کی گئ کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے مزید تعاون کی یقین دہانی کروای،