اپر کوہستان : تھانہ داسو پولیس کی بروقت کارروائی، کچہری روڈ داسو پر جھگڑا اور فائرنگ کرنے والے تمام ملزمان گرفتار، مقدمات درج رجسٹر کر لیئے۔
حدود تھانہ داسو کچہری روڈ پر علاقہ سیو کے دو فریقین جانس خان، محمد تاج گروپ کا آپس میں تنازعہ اراضی و واپڈا نقدی رقم کی بنیاد پر گزشتہ روز جھگڑا ہوا تھا۔
جس کے نتیجے میں ایک شخص پستول کی فائر لگنے سے جبکہ تین اشخاص دوران لڑانی پتھر لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے تھے.
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد خالد خان کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ داسو نور نبی شاہ بخاری نے ہمراہ پولیس نفری بروقت کاروای کرتے ہوے دونوں فریقین سے 09 ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے خلاف تھانہ داسو میں اقدام قتل، دیگر مقدمات درج کیے گئے، مزید تفتیش جاری ہے۔