خیبرپختونخواہ کے ایم ٹی ائیز ہسپتالوں میں ایزی لوڈ کے زریعے بھرتی کا انکشاف زرائع
خلیفہ گل نواز ہسپتال بنوں ایم ٹی ائی ہسپتال میں بغیر کسی اشتہار کے گریڈ 21میں ایک ریٹائرڈ شخص کو بیک وقت تین عہدوں پر جسمیں پروفیسر ۔انچارج اور ڈین بھرتی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
ایم ٹی ائی ایکٹ میں ایسا کوئی رولز ہی نہیں ہے کہ ریٹائرڈ شخص کو بغیر کسی اشتہار کے بھرتی کیا جا سکیں یا کسی کو 60سالہ مدت پوری کرنے کے بعد دوبارہ ایکسٹینشن دیا جاسکیں اگر ہوتا تو اب تک کسی بھی ایم ٹی ائی ہسپتال سے کوئی ڈاکٹر ریٹائرڈ ہی نہ ہوتا
محکمہ صحت نے22مارچ اور 24 مئی تاریخ کو صوبے بھر کی ایم ٹی ایئز ہسپتالوں میں ہر قسم کی بھرتیوں اور ترقیوں ۔ملازمت سے برخاست کرنے ۔پروموشنز ۔ہر قسم کی خریداری اور ٹنیڈروں سمیت دیگر امور پر پابندی کے باوجود ایک ریٹائرڈ شخص کو گریڈ 21 میں بھرتی کر لیا ہے ۔
ڈاکٹر دوست محمد کی خلاف میرٹ بھرتی سے ایک طرف کرپشن کو فروغ دیا گیا ہے تو دوسری طرف ایک اسوسیٹ پروفیسر کی پروفیسر بنے کی راہ میں رکاوٹ ڈالی گئی ہے جس سے میرٹ کا قتل عام ہوا ہے
نگران حکومت بھی خاموش اخر کب تک ؟؟؟
اس سلسلے میں جلد نیب کے چیرمین کو باقاعدہ تحریری درخواست جمع کرادیں گے اور اس کرپشن اور ایزی لوڈ میں ملوث تمام کرداروں کو عوام کے سامنے لائیں گے
ایم ٹی ائی خلیفہ گل نواز بنوں کے نامکمل بورڈ اف گورنرز کو برطرف کیا جائے اور میرٹ پر 7رکنی بورڈ اف گورنرز تعینات کئے جائیں
نگران وزیراعلی اور نگران وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر ریاض انور صاحب خلیفہ گل نواز بنوں کے کرپشن کا نوٹس لیں اور بورڈ اف گورنرز اور تمام انتظامیہ کو برطرف کریں اور اب تک ہونے والی کرپشن کی اعلی سطع کی تحقیقات کمیٹی تشکیل دیں جو ایم ٹی ائی بنے کے بعد سے اب تک ہونی والی کرپشن کی تحقیقات کریں اور زمہ داروں کو نشان عبرت بنایا جا سکیں ۔
پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن